نئی دہلی، (یو این آئی) : سپریم کورٹ نے حیدرآباد میں جانوروں کی ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری اور زندہ جلا کر قتل کے ملزمین کی مبینہ طورپر فرضی تصادم میں موت کے معاملہ کی جانچ مکمل کرنے کے لئے متعلقہ کمیشن کو مزید 6 مہینے کا وقت دیا ہے۔
چیف جسٹس این وی رمن اور جج سوریہ کانت کی بنچ نے منگل کو عدالت عظم کے سابق جج وی ایس سرپرکر کی صدارت والے 3 رکنی تفتیشی کمیشن کو 6 مہینے کا مزید وقت دیا۔
بنچ نے کمیشن کی طرف سے پیش وکیل کے پرمیشور سے پوچھاکہ انہیں تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید کتنا وقت چاہیے،اس پر پرمیشور نے کہاکہ انہیں حال ہی میں 130گواہوں کی نئی فہرست ملی ہے اور کمیشن کو کم از کم 8 مہینے کا مزید وقت دیا جائے۔ اس پر جج سوریہ کانت نے اترپردیش میں گینگسٹر وکاس دوبے کے تصادم کی جانچ کے لئے قائم کمیشن کی طرف سے رپورٹ داخل کرنے کا حوالہ بھی دیا۔ بعد میں عدالت نے کمیشن کی مدت کار میں 6 مہینے کی توسیع کردی۔
واضح رہے کہ تصادم کی صورتحال کی جانچ کے لئے 12 دسمبر 2019 کو جسٹس سرپرکر پینل تشکیل دیا تھا۔ عدالت نے کمیشن کو 6 مہینے میں ایک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن تفتیشی پینل کی مدت کار میں اب تک 3 مرتبہ توسیع کی جاچکی ہے ۔
حیدرآباد انکائونٹر:تفتیشی کمیشن کی مدت کارمیں 6 ماہ کی توسیع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS