پانچ مہینے کی تاخیر کے بعد 25 ستمبر سے شروع ہوگا ہنر ہاٹ

0

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا مشکل حالات کے سبب ہنر ہاٹ کا انعقاد 5 مہینے کی تاخیر کے بعد 25 ستمبر 2020 کو ہوگا۔ 
اس دوران انہوں نے بتایا کہ اس ہنر ہاٹ کا موضوع ’لوکل ٹو گلوبل‘ ہوگا۔ 
مختار عباس نقوی نے کہا ہنر ہاٹ نے گزشتہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ سے زائد ہندوستانی دستکاروں، خانساماں اور ان سے وابستہ دوسرے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔"
آنے والے دنوں میں چنڈیگڑھ ، دہلی ، پریاگراج ، بھوپال ، جے پور ، حیدرآباد ، ممبئی ، گروگرام ، بنگلورو میں ہنر ہات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بار  لوگ ہنر ہاٹ مصنوعات کو آن لائن بھی خرید سکیں گے۔  مرکزی اقلیتی امور کی وزارت نے کاریگروں اور ان کی مصنوعات کو "جیم" (گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیٹ فارم) پر رجسٹر کرنے کے لئے عمل شروع کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS