چہرے کی دلکشی متناسب جس مروشن آنکھیں ان سب کی حفاظتکیسے کریں ؟

0

چہرے کی دلکشی کے لئے جھریاں عموماً عمر میں اضافے یا پھر زیادہ دھوپ میں رہنے سے چہرے پر پڑجاتی ہیں۔عمر میں اضافے والی وجہ کا تو کوئی علاج ممکن نہیں لیکن جھریاں اگر دھوپ کی وجہ سے ہیں تو کوشش کریں کہ دھوپ میں کم نکلا کریں۔اس کے علاوہ دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے پر اچھے Sunscreenکا استعمال کریں جس میں PHموجود ہوتا کہ چہرے کی قدرتی نمی بر قرار رہے ۔جھریوں سے بچنے کے لئے بہت ہی سستا اور آسان ماسک گھر پر بھی تیار ہو سکتا ہے۔چنے کی تازہ دال لے کر پیس لیں موٹا چورا بنالیں۔پھر اس میں ایک انڈے کی سفیدی جو کہ پہلے ہی سے جھاگ کی شکل میں پھینٹ لی گئی ہو اور تھوڑا سا شہد بھی ملا لیں۔اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔تقریباً بیس منٹ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔
متناسب جسم
جسم خواہ کتنا ہی متناسب ہو مگر بڑھا ہوا پیٹ ساری خوبصورتی اور تناسب کو بگاڑ کر رکھ دیتا ہے۔پیٹ کو کم کرنے کے لئے نہار منہ سادہ چائے (بغیر دودھ اور شکر کے)میں چوتھائی لیموں کا رس شامل کرکے روزانہ ایک ماہ پابندی سے پئیں تو بڑھا ہوا پیٹ کم ہو جائے گا دوسرے اگر ٹانگیں وزنی ہیں تو ان کے وزن میں بھی کمی واقع ہو گی۔
زمین پر سیدھی لیٹ جائیں۔ٹانگوں کو ہوا میں بلند کرکے سائیکل کی طرح چلائیں۔یہ عمل سو سے ڈیڑھ سو مرتبہ کریں۔ابتدا میں جتنی بار یہ عمل کر سکتی ہیں پھر آہستہ آہستہ بڑھا کر دو سو مرتبہ کردیں۔دو مہینوں میں خاطر خواہ اثر پڑے گا۔اس کے ساتھ غذا کو متوازن رکھیں تاکہ ورزش بہتر اثر کر سکے۔(ایسی خواتین جنہیں سانس یا قلب کا مرض لاحق ہو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر یہ ورزش نہ کریں)۔
تروتازہ
اکثر خواتین کو جلد پھٹنے کی شکایت ہوتی ہے۔اس کے لئے سنگترے کے چھلکے چھاؤں میں سکھا کر پیس لیں اور باریک کپڑے میں چھان لیں ۔اس کے بعد ہم وزن بیسن، تھوڑی سی ہلدی اور حسب ضرورت چنبیلی کا تیل ڈال کر اُبٹن کی طرح جلد پر لگائیں۔جب سوکھ جائے تو اتار کر کسی اچھے صابن سے چہرہ دھولیں۔ جلد تروتازہ ہو جائے گی۔
گرمیوں کے موسم میں چکنی جلد ہو یا ملی جلی جلد،جلد میں چکنائی کا تناسب کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔وجہ یہ ہے کہ گرمی سے چہرے پر موجود چکنائی اور تیل والے غدود بہت زیادہ مقدار میں تیل اور چکنائی خارج کرتے ہیں۔اس کے علاوہ حبس (Humidity) بھی سونے پر سہاگہ کا کام کرتی ہے ۔حبس زدہ موسم چہرے کی زائد قدرتی نمی اور پسینے کو فضا میں تحلیل ہونے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے زائد ازمقدار تیل اور چکنائی چہرے کے مسام میں جمع ہو کر مہاسوں اور دانوں کا باعث بنتا ہے۔اسی لئے ماہر جلد اور بیوٹیشن Oil-blotting Oil-free(چکنائی کے بغیر) مصنوعات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
چکنی جلد پر موئسچرائزر لگانا بے حد نقصان دہ ثابت ہو گا کیونکہ اس سے چکنائی میں اضافہ ہو گا۔لیکن اگر آپ کو موئسچرائزر لگانے کی عادت ہے تو کوشش کریں کہ ہمیشہ ایساموئسچرائزنگ Gelاستعمال کریں جو Oil-freeہو اور دھوپ میں نکلنے سے پہلے Oil-free facial sunblockلگانے کو ترجیح دیں۔کوشش کریں کہ ایسے اسٹرنجنٹ اور ٹونر استعمال نہ کریں جن میں الکوحل استعمال ہوا ہو۔
ان مصنوعات کے استعمال سے تروتازگی ضرور محسوس ہوتی ہے مگر حقیقت میں ان کے استعمال سے چکنائی اور تیل مزید اضافے کے ساتھ خارج ہونے لگتا ہے۔
صحت مند اور روشن آنکھیں
آنکھیں چہرے کو خوبصورت بنانے میں کافی اہمیت کی حامل ہیں اسی لئے ان کا صحت مند اور روشن رہنا ضروری ہے۔اس سلسلے میں رات کو سوتے وقت اصلی شہد (اگر شہد نیم کے درخت کا حاصل کردہ ہوتو اثر بہتر ہوگا) ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں پھیر لیں۔اس سے نہ صرف آنکھیں روشن اور صحت مند ہوں گی بلکہ بینائی بھی بہتر ہو جائے گی۔روزانہ صبح ٹھنڈا پانی تین دفعہ آنکھوں میں ڈالنے سے بھی بینائی اور آنکھوں کی صحت پر مجموعی اثر پڑے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS