پٹنہ(ایجنسی): یوپی ایس کے بعد بہار پبلک سروس کمیشن نے اپنے65ویں کمیشن امتحان کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ اس امتحان میں کل 432 امیدوارکامیاب ہوئے،جب کہ کمیشن نے انٹرویو کے لیے کل 1100امیدواروں کو بلایا تھا۔ واضح رہے کہ کمیشن کے اس امتحان میں 36طلباء کامیاب ہوئے۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلبا میں کشن گنج کے محمد آصف ولد محمد نور عالم، کیمور کے محمد نازش ولد محمد بقاءالدین انصاری اور روہتاس کے ٹیپو سلطان ولد محمد ممتاز علی قابل ذکر ہیں. ان تینوں امیدواروں کو بالترتيب ڈی. ایس. پی، بی. ای. ایس اور ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے. ان طلباء کی کامیابی پر جہاں ان کے اہل خانہ میں خوشی کے ماحول ہے تو وہیں مسلم سماج نے بھی ان طلباء کی کامیابی پر اظہارِمسرت کیا۔
واضح رہے کہ یو پی ایس میں 31 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ وہ کل 761 کامیاب امیدواروں میں سے 4.07 فیصد ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کامیاب مسلم امیدواروں کی تعداد میں کمی آئی تھی۔ کیوں کہ 2019 کے بیچ میں کل 42 نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا تھا۔ اس طرح دیکھا جائے تو یوپی ایس کے مقابلے بی پی ایس میں مسلمانوں کا تناسب اس سال بہتر رہا۔
بی پی ایس سی میں کتنے مسلم امیدوار کامیاب، جانیں تفصیلات؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS