نئی دہلی: کورونا وائرس وبا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، دنیا کے زیادہ تر ممالک اس وائرس کے بحران سے گزر رہے ہیں۔ ہندوستان میں بھی اس انفیکشن کے معاملے بڑی تعداد میں درج ہو رہے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 20 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد دوگنا ہوچکی ہے ، جبکہ صرف جون میں ہی ملک کے دو تہائی معاملات سے زیادہ درج ہوئے ہیں۔ اس تیز اضافہ سے ہندوستان جو مئی کے آخر میں دنیا کے ساتویں سب سے زیادہ متاثرہ ملک تھا اب ایک ماہ بعد چوتھے مقام پر جا پہنچا ہے۔ صرف روس (653،479) ، برازیل (1.4 لاکھ) اور امریکہ (2.6 لاکھ) میں ہندوستان سے زائد تصدیق شدہ معاملات ہیں۔ جنوبی ریاست کیرالہ میں 30 جنوری کو ہندوستان کا پہلا تصدیق شدہ کووڈ- انفیکشن کا کیس سامنے آیا تھا۔ فروری میں ٹیسٹنگ میں کمی کے سبب معاملات ایک ہندسے میں ہی رہے۔
تاہم ، مارچ کے پہلے تین ہفتوں کے دوران ، معاملات تیزی سے بڑھ کر 400 ہو گئے۔ 25 مارچ کو ، حکومت نے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کیا۔
اور پھر کووڈ ۔19 کس طرح پورے ہندوستان میں پھیل گیا
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے چار مہینوں میں کتنے نئے انفیکشن اور اموات درج کی گئیں، اس کی تفصیل کچھ اس طرح:
مارچ: 1،394 نئے معاملے ، 35 اموات
اپریل: 33،466 نئے معاملے ، 1،119 اموات
مئی: 155،746 نئے معاملے ، 4،254 اموات
جون: 394،872 نئے معاملے، 11،992 اموات درج ہوئیں ہیں۔
بھارت کی سب سے متاثر ریاست مہاراشٹر ہے۔ یہ ملک کا مالی مرکز ممبئی ہے۔ خاص طور پر یہ وائرس ہندوستان کے زیادہ آبادی والے شہروں میں زیادہ پڑھا ہے ، اور اب قومی دارالحکومت نئی دہلی کے لئے سنگین خدشات ہیں جس نے ممبئی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے یہاں 87،000 سے زیادہ معاملے درج ہیں۔ شہر کی حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی کے آخر تک اس میں 500،000 انفیکشن کے معاملے ہوجائیں گے۔ یہ پہلے سے ہی مریضوں کو گھروں میں آسولیٹ کرنے اور اسپتالوں پر سخت دباو کو دور کرنے کے لئے ہوٹلوں اور شادی خانوں کو میڈیکل انتظام سنبھالنے کے لئے لے رہا ہے۔
اس بحران کے مد نظر غریبوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑھے اس کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز نومبر کے آخر تک ملک میں 80لاکھ غریبوں کو مفت اناج فراہم کرنے کی اسکیم میں توسیع کی۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں ، غریب کلیان اناج یوجنا کو پانچ ماہ تک بڑھانے کے اعلان پر توجہ مرکوز کی ، اور انلاک 2 کے لئے انہوں نے مقامی حکام سے ایسی پابندیاں نافذ کرنے میں سختی کرنے کو کہا۔