نئی دہلی :دہلی کی ایسوسی ایشن آف ہوٹلز ، گیسٹ ہاوئسز، جم اور صنعتی علاقوں کے بوانا،نریلا،کیرتی نگر کے وفد نے ریاستی وزیر توانائی ستیندر جین سے ملاقات کی۔ ان اراکین نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر دہلی کے صنعتی اور تجارتی صارفین کو مقررہ بجلی کے چارج میں 50 فیصد چھوٹ دینے پر حکومت اور اروند کجریول کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سے دہلی کی صنعتی ایسوسی ایشن نے درخواست کی تھی کہ کووڈ- 19 کے نتیجہ میں لاک ڈاو¿ن کے دوران میں بجلی کے مقررہ چارج میں ریلیف فراہم کرنے پر غور کریں۔ان کے مطالبات کے مدنظرحکومت نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر صنعتی اور تجارتی صارفین کے بجلی بلوں کے مقررہ چارج میں اپریل 2020 اور مئی 2020 سے متعلق بجلی کے استعمال میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔ آج کی ملاقات میںتنظیموں کے عہدیداروں نے لاک ڈاو¿ن کے دور میں ان کے کام پر پابندی کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات سے وزیرتوانائی کو واقف کرایا۔ اس دوران جم ایسوسی ایشن کے ممبروں نے دہلی میں ایک بار پھر جم کھولنے کی درخواست کی ہے۔ ستیندر جین نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت دہلی میں ہر قسم کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS