سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے گنائی محلہ علاقے میں شبانہ آگ کی واردات کے دوران 4 رہائشی مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے گنائی محلہ گاوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید تین مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران چار مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاء بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔ اُن کے مطابق آگ بجھانے کی کاررورائی کے دوران فائر مین گلزار احمد زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
کپواڑہ میں آتشزدگی کی ہولناک واردات ،4 مکان خاکستر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS