ہنی ٹریپ ملزم کورونا پازیٹیو

0

حصار :ہریانہ میں ایک پولیس اہلکار کو’ہنی ٹریپ‘میں پھنسا کر پیسے اینٹھنے کی ملزم خاتون کے کورونا پازیٹیو نکلنے کے بعد فتح آباد سٹی تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے ٹیسٹ کروانا شروع کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنکی کو اتوار کے روز شکایت کنندہ پولیس اہلکار سے 50ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا۔پولیس اہلکارکا پہلے الزام تھا کہ وہ پہلے
ہی لاکھوں روپے لے چکی ہے اور دولاکھ روپے مزید مانگ رہی ہے۔
گرفتاری کے بعد 27 جولائی کو عدالت میں پیش کیا گیا اورعدالتی حراست میں حصارجیل روانہ کیا گیا تھا۔تب پنکی کا کووڈ-19 انفکشن کے لیےٹیسٹ کروایا گیا۔رپورٹ میں وہ پازیٹیو پائی گئی ہے۔
رپورٹ کا پتہ لگتے ہی فتح آباد سٹی تھانہ میں پولیس اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی اور وہ اپنا ٹیسٹ کروانے لگے۔محکمہ صحت کے ایک ترجمان کے مطابق اس خاتون کے
رابطہ میں آئے پولیس اہلکاروں و افرادوں کی لسٹ بنائی جارہی ہے تاکہ سبھی کا ٹیسٹ کرایا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS