ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا 95 سال کی عمرمیں انتقال

0

ہندوستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ کا طویل علالت کے بعد آج95برس کی عمر میں انتقال ہو گیا، بلبیر کو گزشتہ 12 مئی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران بھی انہیں دو بار دل کا دورہ پڑا اور ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی۔
وہ8 مئی سے اسپتال میں داخل تھے۔ 
بلبیر سنگھ کے پوتے کبیر نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ان کے دادا بلبیرسنگھ کا صبح طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا۔ بلبیر تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ تھے انہوں نے 1948 لندن اولمپکس، 1952 ہیلسنکی اور 1956 ملبورن میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ملبورن میں ان کی قیادت میں ہی ٹیم نے گولڈ حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ 1958 ٹوکیو ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے۔ بلبیر نے 61 بین الاقوامی میچوں میں 246 گول کئے۔
بلبیر سنگھ کو 8 مئی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
 انہیں پھپھڑوں میں نمونیا اور تیز بخار کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ موہالی کے فورٹیس کے ڈائریکٹر ابھجیت سنگھ نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ 95 سال کے بلبیر سنگھ سینئر کو گزشتہ سال بھی سانس سے متعلق تکلیف کی وجہ سے کئی ہفتے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر میں گزارنے پڑے تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS