نئی دہلی (ایجنسیاں): کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ’ہٹ اینڈ رن‘ قانون اور ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر بحث کے قانون بنانے کی ضد جمہوریت کی روح پر مسلسل حملے کے مترادف ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ جب 150 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ معطل تھے تو پارلیمنٹ میں شہنشاہ نے ہندوستانی معیشت کی ریڑھ ڈرائیوروں کے خلاف قانون بنایا، جس کے نتائج مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محدود کمائی والے اس محنتی طبقے کو سخت قانونی بھٹی میں جھونک دینا ان کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ نیز اس قانون کا غلط استعمال منظم بدعنوانی کے ساتھ بھتہ خوری کے طریقہ کار کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔ جمہوریت کو چابک سے چلانے والی حکومت شہنشاہ کے فرمان اور انصاف میں فرق بھول چکی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں لاپروائی کے بارے میں بیان کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ اس دوران سرمائی اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو توہین پارلیمنٹ کے نام پر معطل کر دیا گیا۔ اس دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں ٹرک ڈرائیورز سڑک حادثات کے ’ہٹ اینڈ رن‘کے کے تعلق سے نئے تعزیراتی قانون کی شقوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرک آپریٹرز کے ہڑتال کا اثر، ایک گاڑی میں 10 لیٹر سے زیادہ پٹرول نہیں بھرا جائے گا: کھمٹا
تعزیرات ہند کے مقام پر لائے گئے انڈین جوڈیشل کوڈ کے تحت ان ڈرائیوروں کے لیے 10 سال تک کی سزا کا التزام ہے، جو لاپروائی سے گاڑی چلا کر سنگین سڑک حادثے کا باعث بنتے ہیں اور پولیس یا انتظامیہ کو بتائے بغیر فرار ہو جاتے ہیں