اسرائیل و متحدہ عرب امارات کی تجارتی پرواز سعودی فضائی حدود عبور کرنے کا امکان

    0

    ابوظہبی: اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل فلائٹ آج متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی پہنچے گی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی وفد تجارتی پرواز کے ذریعے تل ابیب سے ابو ظہبی پہنچے گا۔ اسرائیلی وفد ابوظہبی میں ہونے والی بات چیت شعبہ ہوابازی، سیاحت،تجارت،صحت،توانائی اور سلامتی سمیت دیگرامور کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ کرے گا۔ اسرائیل نے کہا کہ ستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب واشنگٹن میں ہو گی۔
    فلائٹ (El Al Flight 971)پیر کی صبح بین گورین ہوائی اڈے سےروانہ ہوگی،تاریخ کا ایک نیا باب شروع ہونا والا ہے اسرائیلی ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کے مطابق،امید کی جارہی ہے کہ یہ پرواز صبح 10:30 بجے پرواز کرے گی اور شام 3:05 بجے لینڈ کرے گی ، اتوار کی شام 971 روٹ کا عارضی نقشہ جاری کیا ، طیارہ سعودی فضائی حدود سے گزرنے کے متوقع تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS