نئی دہلی،(یو این آئی) انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے محکمہ ڈاک کے اشتراک سے وزارت مواصلات نے مقامی کووڈ19-ویکسین تیار کرنے میں ہندوستان کی کامیابی پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی کووڈ19-ویکسی نیشن مہم کے ایک سال مکمل ہونے کا مظہر ہے ۔صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت دیوسنگھ چوہان، مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت کی موجودگی میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ پروفیسر بلرام بھارگو، سکریٹری ڈی ایچ آر اور ڈی جی، آئی سی ایم آر اور راجیش بھوشن، سکریٹری، محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود، مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود اور آلوک شرما، ڈی جی، محکمہ ڈاک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاک ٹکٹ کے ڈیزائن میں ایک ہیلتھ ورکر کو دکھایا گیا ہے، جو ایک بزرگ شہری کو کووڈویکسین لگا رہا ہے ۔ یہ ہماری میڈ ان انڈیا ویکسین کے ذریعے خطرے میں پڑنے والی آبادی خاص طور پر بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے قابل ستائش کام کی علامت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہاکہ “یہ ہمارے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی کووڈ-19ویکسینیشن کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے ۔ پروگرام جو 16جنوری 2021کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ یہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور تمام متعلقہ افراد کے تعاون کو تسلیم کرنے کا بھی لمحہ ہے جنہوں نے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنا کر ہندوستان کو قابل فخر بنایا۔” پروفیسر (ڈاکٹر) بلرام بھارگوا نے بتایاکہ “ہمیں یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے پر واقعی فخر ہے اور ہم اس کے لیے محکمہ ڈاک کے مشکور ہیں۔ ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے اور طبی تحقیق میں جدت لاتے رہیں گے ۔ مقامی کووڈ-19ویکسین کی ترقی ہندوستان کی سائنسی صلاحیت میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے ۔