ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ میں نکلی ویکینسی: 18 ستمبر تک درخواست داخل کریں،2.80 لاکھ تک ملے گی سیلری

0

سرکاری ملازمت کی تلاش کر رہے ہیں نوجوانوںکے لیے شاندار موقع ہے ۔ بھارت حکومت کےزیر ماتحت آنے والی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) نے ویکینسی نکالی ہے۔ اس کے تحت انجینئر، آفیسر اور اسسٹنٹ منیجر کے 300 سے زیادہ عہدوں پر بھرتیاں کی جائیںگی ۔ بھرتی کے عمل میں شامل ہونے کے لیے امیدوار ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کی آفیشیل ویب سائٹ hindustanpetroleum.com پر جاکر 18 ستمبر تک آن لائن درخواست کر سکتے ہیں۔
تنخواہ :ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ میں نکلی بھرتی میں سلیکٹ ہونے پر امیدوار کو ہر ماہ پچاس ہزار سےدو لاکھ اسی ہزار روپئے تک سیلری دی جائے گا۔
قابلیت :انجینئر: امیدواروں کو متعلقہ ٹریڈ میں 4 سال کی ڈگری پاس ہونا چاہئے ۔
انفارمیشن سسٹم (آئی ایس) آفیسر: کمپیوٹر سائنس – آئی ٹی انجینئرنگ میں 4 سالہ بی ٹیک یا ایم سی ای کی ڈگری۔
اپلی کیشن فیس :بھرتی کے عمل میں شامل ہونے کے لیے آرکشن، دوسرا پچھڑا طبقہ (نان کریمی لیئر) اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے امیدوار کے لیے فیس کے طور پر 1180 روپئے دیں گے۔جبکہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل اور معذور امیدوار سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔
اس طرح اپلائی کریں:سب سے پہلے ڈپارٹمنٹ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں۔اس کے بعد آپ کوریکروٹمنٹ پر کلک کرنا ہے۔امیدوارکو سب سے پہلے بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر وِزٹ کرنا ہو گا جس کی لنک نیچے دی گئی ہے۔ویب سائٹ کے ہوم پیج پر آپ کو کئی آپشنز نظر آئیں گےجس میں سے آپ کو ریکروٹمنٹ بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
ایک نیا صفحہ کھلے گا جہاں پر ہندوستان پیٹرولیم انجینئرز بھارتی 2023 لنک ہوگا اس پر کلک کریں۔پھر آپ کے سامنے ایک فارم اوپن ہوجائے گا ۔جہاں درخواست فارم میں مانگی گئی ساری جانکاری درج کریں۔ درخواست فارم میں مانگی گئی دستاویز کو اپ لوڈ کریں۔اس کے بعد امید وار کو اپنی تصویر اور سگنیچرکرکے اپ لوڈ کرنا ہے۔درخواست فارم کی ادائیگی آن لائن موڈ سے کرنا ہے۔آخر میںنیچے دئے گئے سبمٹ بٹن پر کلک کرکے سکسیس فل ہونے کے بعد رجسٹریشن نمبر کا پرنٹ آؤٹ رکھ لیں ۔ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS