جھانسی،(یو این آئی) اترپردیش کے شہرجھانسی میں بین الاقوامی شری کرشنا بھاونا مرت سنگھ (اسکون) اور دوسری ہندو تنظیموں نے بنگلہ دیش میں ہندو مذہبی مقامات اور پوجا پنڈالوں میں ہوئے تشدد کی الگ طریقہ سے مخالفت کرتے ہوئے سنیچر کو ہری نام سنکیرتن یاترا نکالی۔
بنگلہ دیش میں ہندووں کے خلاف جاری تشدد کے خلاف پوری دنیا میں جاری احتجاج کے درمیان ویرانگنا نگری میں آج ہری نام کیرتن یاترا اسکون مندر سے منروا چوراہے ہوتے ہوئے ویرانگنا مہارانی لکشمی بائی کے تاریخی درگ پہنچی۔ وہاں سے رانی لکشمی بائی پارک پہنچ کر ویرانگنا مہارانی کے مجسمہ کے سامنے پھول پیش کئے۔
بنگلہ دیش میں گزشتہ دس دنوں میں ہندو مذہبی مقامات اور ہندو کنبوں پر جہایوں کی طرف سے مسلسل حملے کئے جارہے ہیں۔ اس کے خالف ہندو سماج میں غصہ پھیلتا جارہا ہے۔ بنگلہ دیش میں جہادیوں کی طرف سے اسکون جیسے کئی مندروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ مورتیوں کو توڑ دیا گیا اور دیوی کے پنڈالوں کو آگ لگا دی گئی۔ اتنا ہی نہیں ہندو کنبوں پر بھی مظالم کئے جارہے ہیں۔
یہ عالمی کیرتن احتجاج مندر سے شروع ہوکر قلعہ روڈ پر ہوتے ہوئے مہارانی لکشمی بائی کے تاریخی قلعہ، پنڈت دین دیال آڈیٹوریم ہوتے ہوئے مہارانی لکشمی بائی پارک پہنچا۔ وہاں ویرانگنا کے مجسمہ کے سامنے پھول پیش کرنے کے بعد اس عالمی کیرتن احتجاج کو ختم کیا گیا۔
بنگلہ دیش تشدد پر جھانسی کی ہندو تنظیموں نے سنکیرتن یاترا نکال کراحتجاج کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS