ہماچل پردیش: کووڈ کے 45 نئے معاملے ،ایک دن میں 12 صحتیاب، کل معاملے 701 ہوئے

    0

    ہماچل پردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کے 45 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ضلع ہمیر پور سے 16 ، ضلع کانگڑا سے 14 ، ضلع اونا سے 9 ، ضلع سولان سے 3 ، ضلع سرمور سے 2 اور ایک چمبا ضلع سے درج کئے گئے ہیں۔ اس دوران 12 مثبت مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 65.46 فیصد  ہے۔ ہماچل پردیش نے پڑوسی ریاستوں کے ساتھ ساتھ ملک کی بہت سی دوسری بڑی ریاستوں کے مقابلے میں اس وبا کو زیادہ سے زیادہ حد تک قابو کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
    ریاست میں اب مجموعی طور پر 701 مثبت معاملات ہیں جن میں سے 265 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 417 مثبت مریض بازیاب ہوئے ہیں ، 11 ریاست سے چلے گئے ہیں ، 6 اس انفیکشن کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS