نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پنڈت سکھ رام شرما کا بدھ کی صبح یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق پنڈت سکھ رام شرما کو برین اسٹروک کی وجہ سے ہماچل پردیش کے منڈی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں ایمس دہلی لایا گیا، جہاں انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا۔ان کے انتقال کی خبر پیر کو سوشل میڈیا پر پھیل گئی جسے بعد میں اہل خانہ نے غلط قرار دیا۔
پنڈت سکھ رام ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے اور پھر لوک سبھا کے لیے بھی منتخب ہوئے۔ انہوں نے 1993 سے 1996 تک نرسمہا راؤ حکومت میں آزادانہ چارج کے ساتھ مواصلات کے وزیر مملکت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS