ماسک نہ پہننے اور ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے کا معاملہ

0

پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں: ہائی کورٹ
نئی دہلی (ایس این بی) : ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے دوران ماسک نہ پہننے اور بغیر ہیلمٹ گاڑیاں چلانے والے پولیس اہلکاروں کے چالان نہ کرنے اور کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے اور وہ بھی عام شہریوں کے برابر ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس سچن دتہ کی بنچ نے دہلی پولیس کو ایسے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی کیونکہ دونوں معاملے قوانین کے خلاف ہیں۔
بنچ نے کہا کہ پولیس افسران بھی عام شہریوں کی طرح ڈی ڈی ایم اے اور وہیکل ایکٹ کے پابند ہیں۔ ہمارے خیال میں اسے ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔ بنچ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ماسکنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر ہیلمٹ کے اپنی گاڑیاں چلانے کے قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کرے اور 6 ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔ بنچ نے یہ ہدایت ایک وکیل شالین بھاردواج کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں قصوروار پولیس اہلکاروں کو وارننگ دینے کے بعد معاملہ نمٹا دیا گیا تھا۔ وکیل نے کہا تھا کہ کورونا کے دوران اگست 2021 میں صدر بازار علاقہ میں تقریباً30 پولیس اہلکار ماسک اور ہیلمٹ کے بغیر تھے، تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS