ہائی کورٹ کا اتراکھنڈ حکومت کو جھٹکا 110کروڑ روپے کی رقم کو خرچ کرنے پرپابندی عائد

    0

    نینی تال :اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کو حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے ضلع منصوبہ مد میں منظورشدہ 110کروڑ روپے کی رقم کے خرچ کرنے پرپابندی عائد کردی اور ساتھ ہی حکومت کو الیکشن کمیشن سے رائے لینے کی ہدایت دی ہے۔
    چیف جسٹس رمیش رنگ ناتھ اور جسٹس آر سی کھلبے کی بنچ نے اترکاشی کے ضلع پنچایت ممبرپردیپ بھٹ کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے آج یہ ہدایت دی۔درخواست گزار نے کی طرف سے کہا گیا ہے ریاست کے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے تخمینے کے لئے آئین کی دفعہ 243 زیڈ کے تحت ضلعی منصوبہ کمیٹی (ڈی پی سی) تشکیل دینا ضروری ہے۔ ڈی پی سی کی سفارش پر اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ تیار کیا جاتا ہے۔
    اس میں،تین چوتھائی ممبران میونسپل کارپوریشن،میونسپلٹی اورضلع پنچایتوں سے منتخب کئے جاتے ہیں جب کہ ایک چوتھائی حکومت کی جانب سے نام زد کئے جاتے ہیں۔درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ صوبہ میں ابھی تک ڈی پی سی تشکیل نہیں ہو پائی ہے۔حکومت ڈی پی سی کا الیکشن کرانے میں ناکام رہی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقررکی گئی لیکن بعد میں یہ الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS