ہیما مالنی نے لوک سبھا میں یوپی کے تعلیمی نظام کی کھولی قلعی

0

نئی دہلی: بی جے پی لیڈران کے ذریعہ نا دانستہ طور پر اپنی پارٹی کے خلاف ہی بیان دینے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔
اتر پردیش کے متھرا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے لوک سبھا میں کہا کہ میرے انتخابی حلقہ میں کئی مقامات پر اسکول کھلے آسمان میں چل رہے ہیں۔
گاؤوں میں بچے معیاری تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اسکولی تعلیم میں نافذ کیا جانا چاہیے۔
ان کے اس بیان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ یوپی میں بی جے پی حکومت ہے۔ اور ان کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حوالے سے وہ بیانات دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS