دہلی و قرب و جوار میں جمعہ کے روز بھی ژالہ باری اور بارش

0

نئی دہلی: دہلی و قرب و جوار میں گزشتہ رات ہوئی زبردست بارش کی وجہ سے ٹھنڈ میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ رات سے لیکر بروز جمعہ کو بھی ہوائیں اور رم جھم بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی بارش اور ژالہ باری کے آثار ہیں۔ آسمان میں بادل چھائے رہیں گے۔ جس کے بعد ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگا۔ موسم کو دیکھتے ہوئے کچھ پروازوں کے روٹ بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ 
بارش کی وجہ سے دہلی اور این سی آر میں جہاں ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے، وہیں فضائی آلودگی کی سطح میں کافی کمی آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS