پاکستان میں شدید بارش کی وجہ سے تین دن میں 64 افراد کی موت

    0

    اسلام آباد(ژنہوا)پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے گذشتہ تین دنوں میں 64 افراد  کی  موت ہو گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے پیر کو یہاں اطلاع دی۔ اے ڈی ایم اے کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 19 بچے اور نو خواتین بھی شامل ہیں۔ ملک کا شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس خطے میں بارش اور سیلاب سے 25 افراد  کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے بعد جنوبی سندھ میں 12 اور جنوب مغربی بلوچستان اور صوبہ پنجاب میں بالترتیب آٹھ  آٹھ افراد کی موت ہوئی  ہے ۔ وہیں گلگت بلتستان میں کم از کم 10 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS