کانگو میں موسلادھار بارش کے سبب 41 افراد ہلاک،تقریباً4 لاکھ افراد متاثر

    0

    اقوام متحدہ: ڈیموکریٹک جمہوریہ كانگو میں بارش کے سبب تباہیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے کم از کم 41 افراد کی موت ہوگئی ہے۔  اور تقریبا ً40 لاکھ 30 ہزار افراد بارش کے بعد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
    اقوام متحدہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈجارك نے کہا’’كانگو انسانی امور کے محکمہ نے بتایا کہ اکتوبر سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے دریائے اباگی طغیانی پر ہے جس سے تقریباً 430000 لوگ متاثر ہوئے ہیں‘‘۔
    ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر لوگوں کی امداد سے حکومت کی طرف سے متاثرہ افراد کو پناہ گاہ، پانی اور کھانے کی اشیاء کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے متاثرین کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS