ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 44 افراد کی موت ہوچکی ہے۔مقامی حکومت کے مطابق،44 افراد میں سے 14 افراد دریائے کوما کے قریب واقع ایک نرسنگ میں دم توڑ گئے،جو شدید سیلاب سے تباہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں،ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے فوفوکو،ناگاساکی اور ساگا صوبوں اورکیشو میں شدید بارش کی ایک اعلی سطح کی انتباہ جاری کیا ہے اورلوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی سہ پہر تک کماموٹو،میازکی اور کاگوشیما کے علاقے سے 254000 افراد کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ موسلادھاربارش اور سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی چوکس رہنے اور مقامی حکومت کے رہنما اصولوں پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلف ڈیفنس فورس کے 40 ہزار اہلکارریسکیو کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یوشیہائڈ سوگا نے کہا کہ لوگوں کے محفوظ انخلا کے مراکز بھی ڈس انفیکٹنٹس کی تقسیم کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کیوڈو نیوزایجنسی کے مطابق 4 جولائی کو 2 لاکھ افراد کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر پہنچنے کا حکم دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں عالمی خبررساںایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیوشو کے جزیرے میں کوماموتو میں ریسکیو اہلکار لاپتہ ہونے والے 14 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔کیوشو میں سیلاب سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے پل اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل نیٹ ورک جے این این کے مطابق ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹیبلز اور صوفے سیلاب میں تیر رہے ہیں اور آپ حرکت نہیں کرسکتے۔
جاپان میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS