پریس ریلیز :
یقین ہیکہ نئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این۔ ظہیر احمد کی سرپرستی میں طِب یونانی آفاقی بلندیوں تک سفر طے کریگی __ محسن دہلوی
نئی دہلی : یونانی دواساز کمپنیوں کی مشہور و معروف تنظیم اُڈما (یونانی ڈرگس مینوفییچررس ایسو سی ایشن) کی گورننگ باڈی کے ممبران نے سنٹرل کاؤنسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، وزارات آیوش حکومت ہند میں نئے ڈائریکٹر جنرل کے اعلٰی منصب پر فائز ہوئے فعال و متحرّک شخصیّت ڈاکٹر این۔ ظہیر احمد سے مرکزی دفتر نئی دہلی میں خصوصی ملاقات کرکے دلی مبارکباد پیش کی ساتھ ہی اُڈما کے صدر حامد احمد کی جانب سے تحریری شکل میں نیک خواہشات پر مبنی “تہنیّت نامہ” پیش کیا۔ ٹیم میں حکیم محسن دہلوی (جنرل سکریٹری)، محمد عارف (پیٹرون)، محمّد نوشاد (کورڈینیٹر) اور ڈاکٹر خبیب بقائی (اگزیکوٹیو ممبر) شامل تھے۔
تنظیم کے جنرل سکریٹری حکیم محسن دہلوی نے موصوف گرامی کو اڈما کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کو باقاعدہ 2017 میں قائم کیا گیا تھا اس معروف تنظیم سے ابھی ملک کے 75 یونانی دوا ساز ادارے منسلک ہیں جن میں مشروب اور فوڈ سپلیمنٹ تیّار کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ آغاز سے ابتک فروغِ طِب کی مہم میں سی سی آر یو ایم کی جانب سے اڈما کو تعاون ملتا رہا ہے اور یقین ہیکہ یہ تسلسل قائم و دائم رہیگا تاکہ مشترکہ طور پر اس فن شریف کی راہ میں حائل دیواروں کو منہدم کرتے ہوئے بتدریج پروان چڑھایا جا سکے اور روشن مستقبل کی جانب ہمارا سفر جاری و ساری رہے۔
اراکین اڈما نے توقع ظاہر کی کہ موصوف گرامی طبّ یونانی کے فروغ کے لئے بہتر خدمات انجام دیں گے۔ نہایت خوشگوار ماحول میں ملاقات کے دوران اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دائریکٹر جنرل CCRUM نے اراکین اڈما کو یقین دلایا کہ وہ اپنی ذمّہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیتے رہیں گے اور طِب یونانی کو ترقّی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہر ممکن سعی کرتے رہیں گے۔
✍🏻اعجازاحمداعجازی
شعبہ نشر و اشاعت، اڈما