ڈبلیو ایچ او کی عالمی جنگ بندی کی اپیل

0

نئی دہلی: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے افغانستان کے ایک اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کورونا وائرس 'کووڈ ۔19' کے 
تناظر میں عالمی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
 ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے بدھ کو کووڈ ۔19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 مئی کو نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر 
افغانستان کے ایم ایس ایف اسپتال پر حملہ کیا گیا، جس میں بہت سی نرسیں، مائیں اور نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔ عام شہریوں اور صحت کے کارکنوں کو کبھی بھی 
نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا ،’ہمیں اس وقت صحت اور امن کی ضرورت ہے، صحت کےلئے امن اور امن کے لئے صحت کی ضرورت ہے۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ 
وہ عالمی وبا کے وقت سیاست چھوڑ دیں اور امن عالمی جنگ بندی کو ترجیح دیں اور مل کر اس وبا کو ختم کریں۔ ‘ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ بہت سارے لوگ بغیر 
کسی جنگ بندی کے ہر دن بے معنی طور پر مر رہے ہیں۔ 
ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل جے۔ ریان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کووڈ- 19 کے معاملات میں اپریل میں 11 ممالک میں صحت کے کارکنان اور مریضوں پر 35 حملوں کےسلسلے میں تنظیم کے پاس اطلاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے افغانستان میں ہوئے حملوں کی طرح 
منصوبہ بند فوجی حملے نہیں ہیں۔ ان میں معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کے ذریعہ غصہ نکل کر سامنے آیا ہے۔ بہت سے موقوں پر لوگ سمجھ کی 
کمی یا خوف کے سبب ایسا کرتے ہیں۔ صحت کارکنوں کے علاوہ کووڈ- 19 کے مریضوں پر حملوں کے بھی کچھ واقعات ہوئے ہیں۔ کچھ حملے سنگین بھی تھے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS