لکھنؤ: اترپردیش میں پیر کی صبح تک کورونا وائرس سےمتاثرہ 40 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 523 ہوگئی ہے۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی(کے جی ایم یو) میں آئیسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سدھیر کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات کو جانچ کے گئے 740 نمونوں میں سے
40افراد کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ نئے معاملوں میں صرف آگرہ کے 30مریض شامل ہیں جبکہ چار۔ چار لکھنؤ اور فیروزآباد اور 2 کا تعلق بلند شہر سے ہے۔
ڈاکٹر سدھیر نے بتایا کہ سبھی 30 مریض آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں وہیں بلند شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے ڈاکٹر کی
بیوی اور بیٹے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دونوں کا علاج دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔
ریاست میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 5مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ 46مریض مکمل شفایاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ ریاست کے 75اضلاع میں سے اب تک 41اضلاع میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
وہیں 15اضلاع میں تقریبا 140 ہاٹ اسپاٹ مقامات کی نشاندہی کر کے انہیں مکمل طور سے سیل کردیا گیا ہے۔
اترپردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 523
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS