نئی دہلی (یواین آئی) ملک میں کورونا کی وبا کا انفیکشن تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار انفیکشن کے 83 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 38.53 لاکھ کے پاس پہنچ گئی حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 68 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 83,883 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 38,53,407 ہوگئی۔کورونا متاثرین کی تعداد میں ہوا یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں درج کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے ۔اس سے پہلے بھی 78,761 کا سب سے زیادہ روزانہ کے اضافے میں ہندوستان میں ہی 29 اگست کو ہوا تھا۔پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 68,584 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 29,70,493 ہوگئی ہے ۔ٹھیک ہونے والوں کے مقابلے میں انفیکشن کے نئے معاملے بڑھنے سے فعال معاملے 14,256 بڑھ کر 8,15,538 ہوگئے ہیں۔دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2.59 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 8.61 لاکھ سے زیادہ افراد دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 25937029 افراد کو متاثر جبکہ 861668 افراد کو ہلاک کیا ہے۔دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد61 لاکے سے تجاوز کرکے 6113182 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 185707 اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر برازیل میں اب تک 3997865 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 123780 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا معاملوں میں ریکارڈ اضافہ ،ایک دن میں 83ہزار سے زائد نئے مریض
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS