فعال کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

0

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ۔19 کے لگاتار سنگین ہوتے جارہے حالات کے درمیان بدھ کے روز راحت بھری خبر 
یہ ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کے مقابلے میں اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ 
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 
276583 ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، فی الحال ایک لاکھ 33 ہزار 632 کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ اس 
مہلک وائرس سے جنگ میں ایک لاکھ 35 ہزار 206 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ 

ریاستوں کی بات کریں تو تمل ناڈو، گجرات، راجستھان، اترپردیش، اڈیشہ ، بہار ، آندھراپردیش ، ہماچل پردیش وغیرہ میں ایکٹیو 
کیسز کے مقابلے صحت مند افراد کی تعداد میں نمایاں فرق ہے۔ جبکہ تمل ناڈو میں 16282 ایکٹیو کیسز ہیں ، صحت مند ہونے والوں کی 
تعداد اس ریاست میں 18325 ہے۔ 
گجرات میں ایکٹیو کیسز 5336 جبکہ  صحت مند ہنے والوں کی تعداد 14365 ہے ، راجستھان میں ایکٹیو کیسز 2662 ہیں جبکہ  
شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8328 ہے،  اتر پردیش میں4365 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 6669 شفایاب ہوئے ،بہار میں ایکٹیو 
کیسز2563 ہیں جبکہ 2864 افراد ٹھیک ہوئے ہیں،آندھرا پردیش میں 2191 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 2802افراد شفایاب ہوئے 
اور  ہماچل پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 191 ہیں جبکہ 249 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ 
شاید یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں صحتمند افراد کی تعداد میں فعال کیسز کے مقابلہ میں  تیزی آئی ہے۔
 ہندوستان اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں پانچویں مقام پر ہے اور اس وائرس کی وجہ 
سے 7745 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS