ہوانا کے ہوٹل میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک

0

ہوانا:(یو این آئی/ژنہوا) کیوبا کے شہر ہوانا میں ایک لگژری ہوٹل میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 22 اور زخمیوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔کیوبا کے صدر کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے جائے وقوعہ اور ہوانا کے ایک مقامی اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ یہ واقعہ کوئی بم دھماکہ یا حملہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے۔صدر کے دفتر کے مطابق، جمعہ کی صبح ساراٹوگا ہوٹل میں دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔
کیوبا کی وزارت صحت کے اسپتال کی خدمات کے سربراہ جولیو گیرا نے کہا، “اس وقت ہوانا میں دوبچوں کے اسپتال سمیت صحت کی آٹھ سہولیات میں مریضوں کاعلاج کیا جا رہا ہے۔ہوانا کے گورنر رینالڈو گارسیا نے کہا کہ اس المناک واقعے کے بعد لوگوں کا متحد رہنا ضروری ہے۔ دھماکے سے ہوٹل کے قریب عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہزاروں لوگ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دے رہے ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS