نئی دہلی(ایس این بی )یو پی کے ہاتھرس اجتماعی عصمت دری کی شکار دلت لڑکی کی منگل کوصفدرجنگ اسپتال میں ہوئی موت پر وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واردات کو ملک اور سرکاروں کے لئے شرم کی بات کہتے ہوئے ملزمان کو پھانسی دیے جانے کی بھی مانگ کی ہے۔اروند کجریوال نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ہاتھرس کی متاثرہ کی موت پر پورے معاشرہ ،ملک اور سبھی سرکاروں کے لئے شرم کی بات ہے۔بڑے دکھ کی بات ہے کہ بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری کی واردات پیش آرہی ہے اور ہم اپنی بیٹیوں کو تحفظ نہیں دے پا رہے ہیں۔ملزمان کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا ملنی چاہئے ۔ہاتھرس ،یو پی میں 19سالہ دلت لڑکی کی مبینہ طور پر چار ملزمان کے ذریعہ عصمت دری کی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS