ہریانہ کوجانور پالنے کے معاملے میں سب سےبہترین ریاست کا ایوارڈ

0

ہریانہ کو عالمی زرعی ایوارڈ-2019 کے تحت مویشی پالنے والی سب سے بہترین ریاست کاانعام دیا گیا ہے۔
ریاست کو یہ ایوارڈمویشی پالنے کے میدان اور کسان کی معیشت کارکردگی پر وسیع مثبت اثرات مرتب کرنے والی اہم پالیسی اقدامات کے لیے دیا گیا ہے جس نے زرعی شعبے کی ترقی میں مدد کی ہے اور لاکھوں کاشتکاروں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔
مویشی پالنے اور ڈیری ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے آج یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے ذریعہ گزشتہ پانچ اکتوبر کو دہلی میں منعقد چوتھی گلوبل ایگریکلچر سمٹ، 2019 کے دوران  محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر سنیل گلاٹی نے یہ انعام حاصل کیا۔مسٹر گلاٹی نے اس موقع پر کہا کہ یہ سب محکمہ کے ذریعہ سال 2019 کے دوران بہترین طریقہ کار کا اپنانے کے سبب ممکن ہوپایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گائے اور بھینسوں کے لیے مشترکہ ایچ ایس+ایف ایم ڈی ٹیکے کا استعمال کرنے والی ہریانہ پہلی ریاست ہے۔محکمہ کے پہلے مرحلہ میں کسانوں کے گھربار پر 60 لاکھ مویشیوں کا مشترکہ ٹیکہ کاری کامیابی کے ساتھ کی ہے۔اس کے علاوہ’ہرپشو کا گیان‘نامی موبائیل ایپ کا استعمال کر کے 52 لاکھ بڑے جانوروں کا فوٹو سمیت پوری تفصیل جمع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب’ہر پشو کادھیان‘میں ایک نئی اسکیم پر کام کیا جارہا ہے، جو ملک میں اپنی طرح کا پہلا ڈیٹا جمع ہے۔اس کا استعمال جانور پالنے والوں کو ان کے گھر پر بڑی تعداد میں خدمات مہیا کرنے کے لیے کیا جائے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS