چنڈی گڑھ:ہریانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30ہوگئی ہے۔جبکہ 13صحت یاب ہوچکے ہیں۔ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ نے آج جاری کردہ ایک بلیٹن میں یہ اطلاع دی۔ اگرچہ ریاست میں کورونا متاثرانبالہ کینٹ کا رہائشی اور ریٹائرڈ بینک ملازم کی اتورا کے روز چنڈی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال میں موت ہوگئی تھی، لیکن سرکاری بلیٹن میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔بلیٹن کے مطابق ،ریاست میں اب تک 15858 افراد بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے والوں کی تعداد 427 ہے۔ اس صورتحال میں ،بیرون ممالک سے واپس آنے اور رابطے میں آنے والے مجموعی طور پر 1625 کو نگرانی میں رکھا گیا ہے ،جن میں سے 1039 نے قرنطینہ کی مدت پوری کرلی ہے اور باقی 15246 افراد نگرانی میں ہیں۔ ریاست میں 311 افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ اب تک 1323 کورونا مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں،ان میں سے 937 منفی اور 43 مثبت پائے گئے۔ 343 نمونے کی رپورٹیں ابھی نہیں آئی ہیں۔۔ 43 مثبت مریضوں میں سے 13 کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ریاست میں اب 30 کورونا متاثر ہیں۔ بلیٹن کے مطابق مثبت پائے گئے معاملوں میں گروگرام میں 15،فرید آباد میں 6،پانی پت اور پلول میں 4-4،انبالہ اور نوح میں3-3،پنچکولہ میں 2،حصار،روہتک اورسونی پت میں ایک-ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ان میں سے گروگرام میں نو ، پانی پت سے دو اور فرید آباد سے ایک کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سےرخصت کر دیا گیا ہے۔حالیہ کورونا مریض امبالہ میں پنجاب سے ایک ، نوح میں کیرل کے تین ، گروگرام میں مہاراشٹر سے دو اور اتر پردیش سے ایک مریض شامل ہیں۔
ہریانہ : کورونا کےمتاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30ہوئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS