ہریانہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وائی پُورَن کمار چنڈی گڑھ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے

0

چنڈی گڑھ، (یو این آئی): ہریانہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) وائی پُورَن کمار اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان کی لاش چنڈی گڑھ کے سیکٹر 11 میں واقع ان کی سرکاری رہائش (کوٹھی نمبر 116) سے منگل کے روز برآمد ہوئی، جس پر گولی کے نشانات پائے گئے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز خودکشی کی ہوگی۔

اطلاع ملنے پر چنڈی گڑھ پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ پولیس تمام پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

مسٹر کمار کا 29 ستمبر کو روہتک کی سوناریا جیل میں تبادلہ ہوا تھا، لیکن انہوں نے تاحال چارج نہیں سنبھالا تھا۔ ان کی اہلیہ امن پی کمار بھی انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کی افسر ہیں اور اس وقت وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کے ساتھ جاپان کے دورے پر ہیں۔

مسٹر کمار نے تقریباً ایک سال قبل ہریانہ میں 1991، 1996، 1997 اور 2005 بیچ کے آئی پی ایس افسران کی ترقی پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو ایک خط لکھ کر اس ترقی کو قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS