ہریانہ: کووڈ-19 کے 11 ہزار معاملے

0

ہریانہ میں کووڈ-19 کی وجہ سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی۔اس مدت میں انفیکشن کے  390 تازہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ریاست میں مجموعی طور پر یہ تعداد 11،025 ہوگئی ہے۔ اموات کی شرح 1.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ہریانہ میں ، این سی آر اضلاع میں کووڈ-19کے نئے معاملوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نو ہلاکتوں میں سے سات فرد آباد سے اور گڑگاؤں میں دو، ایک ایک موت جھاجر اور ریواری اضلاع سے درج ہوئیں۔ 
دریں اثنا ، ریاست میں کورونا وائرس کے 359 مریض ٹھیک ہوگئے اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔ اب تک کل 5،916 افراد اس انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریاست ہریانہ میں 4،940 ایکٹو کیسز ہیں ، جن میں 73 نازک حالت میں ہیں، جبکہ 60 مریض آکسیجن سپورٹ  پر ہیں ، باقی 13 وینٹیلیٹروں پر ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS