ہریانہ میں آج کووڈ-19 کے 490 نئے معاملے درج کئے گئے۔ اس دوران دس اموات کی بھی اطلاع ہے۔ ریاست میں اس انفیکشن کے کل معاملوں کی تعداد 12،010 ہوگئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ، گورگاؤں میں چھ نئی اموات کی اطلاع ملی ، ایک شخص فرید آباد میں ہلاک ہوا اور تین کووڈ – 19 اموات ضلع ریوری میں ہوئی ہیں۔
ہریانہ میں ناول کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد اب 188 ہو گئی ہے۔ گڑگاؤں اور فرید آباد اضلاع ، جو قومی دارالحکومت کے خطے سے جڑے ہیں ، میں اب بالترتیب 75 اور 65 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
ریاست میں کووڈ-19کے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 57.66ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS