نئی دہلی: ہرش وردھن شرنگلا نے بدھ کو نئے خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹوئٹ کرکے کہا’’وزارت خارجہ کی ٹیم کی جانب سے آپ کا استقبال ہے‘‘۔وہیں شرنگلا نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالنا انتہائی پروقار اور حقیقیت میں ایک شاندار تجربہ ہے۔انہوں نے کہا’’میں اس حقیقت سے واقف ہوں کہ میں اپنے شاندار سینئر ساتھیوں کے قدموں پر چلنے جا رہا ہوں، جنہوں نے پیشہ ورانہ طریق کارا ور سنجیدگی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا ہے‘‘۔انہوں نے خاص طور پر خارجہ سکریٹری کے عہدہ سے منگل کو رٹائر ہورہے وجئے گوکھلے اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر کا ذکر کیا اور کہا’’مجھے براہ راست ڈاکٹر جے شنكر کی ماتحتی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب وہ خارجہ سکریٹری تھے اور میں ان کی راہنمائی میں کام کرتا تھا۔
ہرش وردھن شرنگلا خارجہ سکریٹری کے عہدے پر فائز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS