نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن آج دہلی کے مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں۔
ڈاکٹر ہرشوردھن سب سے پہلے آج صبح ایمس نئی دہلی پہنچے۔ وہ ایمس کے ڈاکٹروں اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے ساتھ کورونا ویکسینیشن مہم کے آغازموجود رہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس مہم کا آغاز کیا۔
مرکزی وزیرایمس کے بعد ہندوراؤ اسپتال اور سر گنگارام اسپتال کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا،’’ہندوستان کی طاقت اور ہندوستان کی سائنسی مہارت اور صلاحیت ایک زندہ ثبوت ہے،اتنے کم وقت میں کورونا ویکسین بنانا ۔ قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر نے کہا تھا کہ "مانو جب زور لگاتا ہے،پتھر پانی بن جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ،’’ہندوستان کی ٹیکہ کاری مہم بہت ہی انسانی اور اہم اصولوں پر مبنی ہے۔ جس کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اسے پہلے اس کا ٹیکہ لگے گا۔ جنہیں،کورونا انفیکشن کا سب سے زیادہ خطرہ ہے،انہیں سب سے پہلے کورونا کا ٹیکہ لگاے گا۔ ڈاکٹر ہیں،نرس ہیں،اسپتال یں صفائی کرنے والے ، طبی اور پیرامیڈیکل اہلکار ہیں ، وہ سب سے پہلے کورونا ویکسین کے حقدار ہیں ، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی۔ ہر ایک کو یہ ویکسن ترجیحی بنیاد پر لگے گی۔‘‘
مسٹر مودی نے کہا،’’اس کے بعد ان لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا،جن پر ضروری خدمات یا ملک کی حفاظت یا امن و قانون کی ذمہ داری ہے،جیسے طلبہ اہلکار،پولیس اہلکار اور فائربریگیڈ عملہ یا صفائی اہلکار ،ان سبھی کو ویکسین ترجیح کی بنیاد پر لگے گی۔ان سب کی تعداد قریب قریب تین کروڑ ہوتی ہے اور اس کی ٹیکہ کاری کا خرچ ہندوستانی حکومت برداشت کرےگی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس ٹیکہ کاری مہم کی پختہ تیاریوں کےلئے ریاستی حکومت کے تعاون سے ملک کے کونے کونے میں ٹرائل کئے گئے ہیں،ڈرائی رن ہوئے ہیں اور خصوصی طورپر بنائے گئے کوون ایپ میں ٹیکہ کاری لےلئے رجسٹریشن سے لے کرٹریکنگ تک کا انتظام ہے۔‘‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS