مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ہندوستان ایئرو ناٹکس لمیٹیڈ کے ایک ملازم کوخفیہ اطلاع لیک کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ 41 سالہ دیپک شریستھ پر الزام ہے کہ وہ HAL کے ایئرکرافٹ سے متعلق خفیہ اطلاع پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو دے رہے تھے۔انہیں HAL کے ناسک یونٹ سے گرفتار کیا گیا۔ڈی سی پی، اے ٹی ایس ونے راٹھور کے مطابق، ہمارے پاس ایک بالکل ٹھیک جانکاری آئی تھی کہ HAL میں کام کرنے والے دیپک شریستھ جو وہاں پر اسسٹنٹ سپروائزر کے طور پر کام کرتے تھے، وہ سوشل میڈیا کی مدد سے HAL کے ایئر کرافٹ اور فائٹر جیٹ کی جانکاری پاکستان کو دیتے تھے۔ ہم نے انہیں سیکریٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ آگے کی جانچ چل رہی ہے۔اے ٹی ایس کے ذرائع کے مطابق دیپک شریستھ کے ذریعہ معلومات لیک کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ وہ ہندوستانی جنگی طیاروں سے متعلق جانکاری ایک غیرملکی شخص کو دے رہا تھا۔ گرفتاری کے بعد لمبی پوچھ گچھ کے دوران دیپک نے انکشاف کیا کہ وہ مسلسل پاکستانی خفیہ ایجنسی کے رابطہ میں تھا اور اسے حساس معلومات دے رہا تھا۔ اس کے علاوہ HAL سے متعلق دیگر اطلاعات بھی وہ آئی ایس آئی کو دے رہا تھا۔ دیپک ناسک کے اوزار واقع HAL کی مینوفیکچرنگ یونٹ اور اس کے ممنوعہ علاقوں کی جانکاری بھی لیک کر رہا تھا۔دیپک کے خلاف آفیشیل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 3،4 اور 5 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پانچ سم، تین موبائل اور دو میموری کارڈ بھی اس سے برآمد کئے گئے ہیں۔ انہیں فورنسک لیب بھیجا دیا گیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ان کے ذریعہ معلومات مستقبل میں سامنے آسکتی ہیں۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے دیپک شریستھ کو جمعہ کو عدالت کے سامنے پیش کردیا، جہاں سے اسے 10 دن کی اے ٹی ایس کی حراست میں بھیج دیا گیا۔
ایئر کرافٹ کی خفیہ اطلاع پاکستان کو دینے کے معاملے میں ایچ اے ایل ملازم گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS