یونانی دواساز اداروں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کا سالانہ چھٹا جشن ِاُڈما کے تحت آیوش ہیلتھ میلہ کا ایم۔ ایچ ۔ صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ، ممبئی میں مہمان خصوصی جناب امین پٹیل (ایم ۔ایل۔ اے، حکومتِ مہاراشٹر)کے دستِ مبارک سے افتتاح ہوا۔اس میلے میں ملک کی تمام یونانی دواساز کمپنیوں نے شرکت کی جن میں ایک بہت ہی مشہور و معروف نام حکیم بقائی میڈیکیئر کا رہا۔
حکیم بقائی میڈیکئیر پرایئویٹ لمیٹڈ کا شمار ادویات کی کوالٹی کو لے کر ہندوستان کی مقبول کمپنیوں میں ہوتا ہے۔آیوش ہیلتھ میلے میں لگائے گئے اسٹال پر موجود کمپنی کے ڈائریکٹر حکیم خبیب بقائی نے کہا کہ ہم اپنی ادویات کو بنانے میں خالص جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری ادویات پورے ملک میں اپنی کوالٹی کے باعث عوام کے درمیان بہت ہی مقبول ہو رہی ہیں۔ جن میں کچھ نام آرتھوسال کیپسول، حلوہ گھیکوار، نائٹ سفاری، ہاضمینول چٹنی وغیرہ ہیں۔ کوالٹی کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے ہماری ٹیم کی جدوجہد جاری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کم سے کم داموں میں اچھی کوالٹی کی ادویات عوام کے درمیان پہنچیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ استفادہ کر سکیں۔
حکیم خبیب بقائی نے مزید کہا کہ اس میلے میں شرکت کرنے کا مقصد عوام تک پروڈکٹ پہنچانا تھا۔ ہم نے اپنے پروڈکٹ کی نمائش کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں اپنی ادویات کے داموں پرخاص رعایت بھی فراہم کرائی۔ اس کے علاوہ اسٹال پر آنے والے تمام مریضوں کومفت طبی مشورہ بھی دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے ذریعہ ہماری خدمات کا میدان وسیع ہوتا رہے گا۔