ریاض (ایجنسیاں):سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال عازمین حج کی رہائش کے لیے مِنیٰ میں 6 ٹاور اور 70 خیمے مختص کیے ہیں۔ حجاج کرام کی سلامتی اور تحفظ اور کرونا وائرس کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ قومی کمیشن برائے حج و عمرہ کے رکن ہانی العمیری نے ایجنسیسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال فی حاجی مختص رقبے کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بڑھا دیا گیا ہے۔ منی کے ٹاور میں ہر حاجی کے لیے 4.37 مربع میٹر جگہ مختص ہو گی۔ منی کے خیمے میں ہر حاجی کے لیے 4 مربع میٹر کی جگہ مختص ہو گی جب کہ منی کے خصوصی پیکج میں ہر حاجی کے لیے 5.33 مربع میٹر کی جگہ مختص ہو گی۔خیموں اور ٹاوروں میں حجاج کرام کی آمد و رفت کے عمل کو منظم رکھنے کے لیے سیکورٹی گارڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اس دوران میں مناسک حج کے 5 روز حجاج کرام کے درجہ حرارت کی جانچ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ منیٰ کا مقام مکہ مکرمہ اور مزدلفہ کے بیچ حدود حرم کے اندر واقع ہے۔ یہ مسجد حرام کے شمال مشرق میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ منیٰ کے شمالی اور جنوبی جانب پہاڑیاں ہیں۔ مکہ مکرمہ کی سمت میں جمرہ العقبہ واقع ہے اور مزدلفہ کی سمت وادی محسّر واقع ہے۔
حج 2021 :منیٰ میں حجاج کی رہائش کیلئے6 ٹاور اور 70 خیمے مختص
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS