حاجی محمّد ہارون جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر منتخب

0

بھوپال(پریس ریلیز):مجلس منتظمہ جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کی انتخابی نشست،زیر نگرانی رکن مجلس املا آبزرور انتخاب حضرت مولانا قاری شوکت،برکت اللہ اسکول گاندھی نگر بھوپال میں منعقد ہوئی، جس میں جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش ضلع کے ذمہ داران ممبر شریک ہوئے۔سب سے پہلے ریاست کے ناظم اعلی محمد کلیم ایڈووکیٹ نے سکریٹری رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش جمیعت العلماء کے صدر کے لئے حاجی محمّد ہارون کا نام پیش کیا گیا۔ تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے حاجی محمّد ہارون کو صدر منتخب کیا، جب کہ مولانا بشیر مظاہری جھابوا مرزا بشیر بیگ اشٹا محمد منیر اندور ریاض ادیں کھرگون نائبین صدر اور ڈاکٹر مہر الحسن خازن منتخب ہو ئے۔

انتخاب کے بعد جمیعت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمّد ہارون نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی اور ضلعی یونٹیں ہر ماہ مجلسِ عاملہ اور مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد کریں اور اپنے یونٹوں کی کارگزاری رپورٹ بالادست یونٹوں کو پابندی سے بھیجیں۔انھو ں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دستوری جماعت ہے اور اس نے اپنا ایک دس نکاتی پروگرام بھی پیش کیا ہے، جمعیۃ کے احباب کو اسے اپنے علاقوں میں قابل عمل بنانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS