کالی کٹ: جرمنی میں جمعیۃ الاحباء القرآن کے زیراہتمام منعقدہ انٹرنیشنل قرآن مقابلہ میں کیرالہ کے طہ اویس نے فرسٹ مقام حاصل کرکے ریاست وملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہ بات جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کی جاری کردہ ریلیز میں کہی گئی ہے۔
ریلیز کے منطابق اس مقابلہ میں 20سے زائد ممالک کے حفاظ وقراء شریک مسابقہ رہے۔یہ مسابقہ عالمی سطح پرکافی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ جس میں بطور فیصل شیخ محمد حسن وہبی (متحدہ عرب امارات)شیخ عبدالواحد فلیلی (اسپین)شیخ محمد عبدالمنعم(برازیل) کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ انعامی مقابلہ کا انعقاد تین مرحلوں میں آن لائن عمل میں آیا۔موصولہ ذارئع کے مطابق حافظ طہ اویس بن عبدالمنیر جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام چل رہے مرکز کالج آف قرآن اکادمی میں زیر تعلیم ہے۔ان کا کامیابی پرمرکز مینجمنٹ واساتذہ نے مبارکباد پیش کیا۔حافظ طہ نے اس موقع پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے والدین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ مجھے کامیابی ملی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حفظ کی تعلیم کے ساتھ طہ اویس ہائی اسکول SSLCکا بھی طالب علم ہے۔مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کاعزم بھی ہے۔طہ کے مطابق وہ بہت بڑے اسکالر بننا چاہتے ہیں طہ اویس کا تعلق مالاپورم سے ہے۔طہ نے اس سے قبل کئی انعامی مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں الفہیم قرآن کمپٹیشن قابل ذکر ہے۔
جرمنی انٹرنیشنل قرآن مسابقہ میں کیرل کے حافظ طہ اویس کو اول پوزیشن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS