نئی دہلی: (یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز سے جم اوریوگا سنٹر کھل سکتے ہیں۔دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہفتہ کی شب کہا کہ ہوٹلوں کو شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن اس میں شامل ہونے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 50 ہوگی۔ اتھارٹی نے کہاکہ’’جم خانوں اوریوگا انسٹی ٹیوٹ کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بینکویٹ ہال، میرج ہال، اورہوٹلوں کو زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی حد کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ دہلی میں مرحلہ وار’ان لاک‘کا عمل 31 مئی سے شروع ہواہے۔ یہاں اب تعلیمی اداروں، تھیٹروں، اسپا، اورسویمنگ پول جیسے کچھ مقامات کے علاوہ بیشتر سرگرمیوں اور مقامات کو پھرسے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔اتھارٹی نے میٹرو کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریٹ کرنے کی مدت میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل دہلی میٹرو کارپوریشن نے 14 جون کو دہلی حکومت کو خط لکھ کر کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے پابندیوں میں دی جارہی رعایت کے سبب میٹرواسٹیشنوں میں داخل ہونے اورٹرین میں چڑھنے کے لئے لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے قومی راجدھانی میں 19 اپریل کو ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاون لگایا گیا تھا، لیکن بعد میں اس بڑھاکر 31 مئی تک کردیا گیا تھا۔
دہلی میں پیر سے جم اوریوگا سینٹرکھل سکتے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS