گیان واپی، متھرا عیدگاہ جیسے 3ہزار مقامات نشانے پر

0

نیویارک/نئی دہلی:اس وقت گیان واپی مسجد اور متھرا عیدگاہ کے معاملے کی سماعت مختلف عدالتوں میں جاری ہے۔ متنازع جگہ کے حوالے سے دونوںکمیونٹیوںکے
اپنے اپنے دعوے ہیں، جن پر عدالت کو فیصلہ کرنا ہے۔ اس دوران مشہور ماہر اقتصادیات سوامی ناتھن ایر نے کہا کہ تاریخی طور پر بہت سے فاتحین نے
وراثت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وارانسی میں گیان واپی مسجد اور متھرا کی عیدگاہ کے حوالے سے اسی طرح کا رویہ دیکھتے ہیں اور شاید اس طرح کے
3,000 دیگر مقامات ایسے ہیں جو لوگوں کے ایک گروپ کے نشانے پر ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ ان سب کاختم ہوناہندو مذہب کی خصوصی ثقافتی اقدارکے لئے
موزوں فتح ہوگی۔ گاندھی جی پور لٹریچر فیسٹیول (جے ایل ایف) نیویارک میں ایک پینل ڈسکشن میں ماہر اقتصادیات سوامی ناتھن ایر اور وینچر کیپیٹلسٹ آشا جدیجہ
موٹوانی کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS