گیان واپی مسجد:پوجاوبھجن کی اجازت پر اعتراض کیلئے مسلم فریق کو24گھنٹے کی مہلت

0

وارانسی،(ایجنسیاں) گیان واپی کے اویمکتیشور بھگوان کی طرف سے پوجاپاٹھ، بھجن کیرتن کی اجازت کےلئے وارانسی میں دائر درخواست پر عدالت نے مسلم فریق کو اعتراض درج کرانے کےلئے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ جمعہ کو اس معاملے کی سماعت سول جج (سینئر ڈویژن) فاسٹ ٹریک کورٹ مہندر کمار پانڈے کی عدالت میں ہوئی۔ اویمکتیشور بھگوان کی طرف سے دائر درخواست پر مسلم فریق کی جانب سے مدعی کی کاپی فراہم نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے ہندو فریق یعنی مدعی کے وکیل نے کاپی بھیجے جانے کا ثبوت پیش کیا۔ مدعا علیہ کواعتراضات داخل کرنے کےلئے 24 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے مبینہ شیو لنگ کی پوجاپاٹھ، راگ بھوگ، بھجن کیرتن اور مذہبی رسومات کی اجازت مانگی ہے۔معاملے کی سماعت کل 29اکتوبرکو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS