لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے ذریعہ گیان واپی معاملے میں آج فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر ریاست میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے احتیاط برتنے سے متعلق’الرٹ جاری کیا ہے۔
اترپردیش کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق) پرشانت کمار نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ وارانسی واقع گیان واپی مسجد احاطہ معاملے میں ضلع عدالت کا فیصلہ متوقع ہے۔ اس کو لے کر سبھی جگہ الرت جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’ہمارے سبھی حساس اضلاع میں افسران لگاتار گشت کررہے ہیں۔ اس معاملے میں افسران نے سبھی متعلقہ فریقوں سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔امن و امان و نظم و نسق میں کوئی خلل نہ ہونے پائے اس کے لئے بھی سب سے اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شرپسند عناصر ان حالات کا فائدہ نہ اتھا پائے اس کے لئے بھی پوری ریاست میں پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وارانسی میں ضلع انٹظامی نے اتوار کو ہی احتیاطاََ دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔تھی۔
قابل ذکر ہے کہ وارانسی کے ضلع عدالت اجئے کرشنا وشویش آج دوپہر بعد تقریبا 2بجے گیان واپی معاملے کی سماعت کے جواز پر فیصلہ سنا سکتے ہیں۔ یہ معاملہ عدالت میں فیصلہ سنائے جانے کے لئے فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔
گیان واپی معاملہ:عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے پولیس نے جاری کیا الرٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS