گوہاٹی میں کووڈ-19کے بڑھتے معاملے، مکمل لاک ڈاون نافذ

0

آسام کے شہر گوہاٹی کے قریب 150 رہائشی بغیر کہیں سفر کئے کووڈ 19 میں مثبت پائے گئے، جس سے کمیونٹی سطح کے ٹرانسمیشن کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور سرکاری حکام شہر کو جزوی طور پر  لاک ڈاون لگانے کے ساتھ ہی قرنطین کیمپوں کو عارضی کوڈ کیئر اسپتالوں میں تبدیل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ 
ریاستی وزیر صحت ہمانتا بِسوا سرمہ نے کہا کہ گوہاٹی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے، بغیر کہیں سفر کئے 114 افراد کووڈ-19 میں مثبت پائے گئے ہیں۔ ان کا 16 جون کو ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ، شہر کے 141 ایکٹو کنٹینٹ زون سے ، بغیر کہیں سفر کئے 40 افراد کورونا میں مثبت پائے گئے ہیں۔ 
سرمہ نے کہا: "مجھے خدشہ ہے کہ گوہاٹی میں معاملات تیزی بڑھ جائیں گے۔ یہ فوری طور پر کم نہیں ہوں گے۔ لاک ڈاؤن اور کنٹینمنٹ زون نافذ کرنے جیسے اقدامات کے ساتھ ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سختی سے جانچ کرنا ہوگی۔ لہذا شہر میں ہمارے قرنطین مراکز کو کووڈ کیئر سنٹروں میں تبدیل کردیا جائے گا۔ علامتی مریضوں کا علاج اسپتالوں میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوہاٹی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ریاستی محکمہ صحت نے کامروپ (میٹرو) ضلعی انتظامیہ کو سفارش کی ہے ، جس کے تحت گوہاٹی آتا ہے ، ایسے وارڈوں کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے تحت رکھا جائے جہاں معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی بڑے علاقے کو کنٹینمنٹ زون کی طرح سمجھنے جایسا ہوگا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS