راج کوٹ: گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں جمعرات کو نصف شب میں خوفناک آتشزدگی میں پانچ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
تھانہ انچارج کے این بھوکان نے بتایا کہ آنند بنگلہ چوک کے قریب واقع تین منزلہ ادے شیوانند کووڈ سنٹراسپتال کی پہلی منزل پراچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی ،جب کہ آئی سی یو کے دیگر 6 مریضوں سمیت 28 افراد جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے افراد کو دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت اےراٹھود(57)،رام سنگھ بھائی (65)،نتن بھائی ،کیشو بھائی اکبری(50)اوررسک لال اگروات(69) کی گئی ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آج صبح تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
گجرات :راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 5ہلاک،28 جھلسے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS