نئی دہلی: گجرات میں کوروناوائرس’كووڈ -19‘کے 108 نئے معا ملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1851 ہو
گئی اور اس سے مزید چار لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کی چیف سکریٹری جینتی روی نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں 59 اور 54 سالہ دو افراد کی احمد آباد میں اور 80 سالہ ایک خاتون اور 70 سال کے ایک فرد کی سورت کے اسپتال میں موت ہو جانے سے ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہو گئی ہے۔ ان میں سےسورت کی خاتون ذیابیطس اور
گردے کی جبکہ فرد ذیابیطس اور دل کی اور احمد آباد کا 54 سالہ شخص بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔ اب تک احمد آباد میں 34، سورت میں 10،
وڈودرا میں سات، بھاؤنگر میں چار، آنند، گاندھی نگر اور پنچ محل میں دو دو، بھروچ، پاٹن، کچھ، بوٹاد، جام نگر اور ارولّی میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔
ریاست میں 108 نئے معاملے آئے ہیں جن میں 46 خواتین اور 62 مرد شامل ہیں۔ احمد آباد کے 91 میں زیادہ تر متاثرہ لوگ ہاٹ اسپاٹ علاقے کے ہیں، ارولی میں چھ، کچھ،
پنچ محل، راجکوٹ اور سورت میں دو دو، مہیساگر، وڈودرا اور مہیسانا میں ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیاہے۔ چیف روی نے بتایا کہ احمد آباد میں اب تک سب سے زیادہ 1192، سورت 244، وڈودرا میں 181، راجکوٹ 38، بھاؤنگر میں 32، آنند میں 28، بھروچ میں 23،
گاندھی نگر میں 17، پاٹن میں 15، نرمدا 12، پنچ محل میں 11، بناسكانٹھا 10، چھوٹا اودےپور اور ارولی میں سات، مہیسانا اور کچھ میں چھ چھ، بوٹاد پانچ، مهیساگر، داہود
اور پوربندر میں تین تین، كھیڑا، گر سومناتھ، سابركانٹھا میں دو دو، جام نگر اور موربی میں ایک ایک کیس شامل ہے۔ ریاست کے 33 میں سے اب تک 25 ضلع کوروناوائرس سے
متاثر ہیں۔
وینٹی لیٹر پر 14 مریض ہیں اور 1662 لوگوں کی حالت مستحکم ہے۔
اسپتالوں میں داخل لوگوں میں سے اب تک بناسكانٹھا میں پانچ سال کی بچی، احمد آباد میں 29، بھاؤنگر میں 16، صورت اور پاٹن میں 11-11، گاندھی نگر میں دس، راجکوٹ
میں نو، وڈودرا میں آٹھ، آنند اور پوربندر میں تین تین ، بھروچ میں دو، چھوٹا اودےپور، گر سومناتھ اور سابركاٹھا میں ایک ایک، کل 106 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی
گئی ہے۔
ریاست میں 23 ہزار 749 لوگوں كوارنٹین کیا گیا ہے۔ اس میں سے 20 ہزار 199 لوگ ہوم كوارنٹین، 3303 لوگ سرکاری جگہوں پر اور 247 لوگوں کو ذاتی كوارنٹین میں
رکھا گیا ہے۔
اب تک کل 32،204 لوگوں کے نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں سے 1851 لوگوں کی رپورٹ مثبت اور 29353 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے
میں 3992 لوگوں کی جانچ کی گئی جن میں 247 لوگوں کی رپورٹ مثبت اور 3745 کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہیں۔
احمد آباد میں ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرے پرانے شہر کے کوٹ علاقے اور دانی لمڑا علاقے میں کورونا کے بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کی وجہ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے
لئے ریاستی حکومت نے 15 اپریل سے 21 اپریل صبح چھ بجے تک، سورت شہر کے چار تھانہ علاقوں اور ایک پولیس چوکی کے علاقے میں 16 اپریل نصف شب سے 22 اپریل کی صبح چھ بجے تک اور راجکوٹ شہر کے جنگلیشور علاقے میں وسیع پیمانے پر پھیل چکے کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کے
لئے 17 اپریل کی نصف شب سے کل کرفیو لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں 19 مارچ کو پہلی بار کوروناوائرس کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس دن راجکوٹ اور سورت میں ایک ایک کل دو معاملات اور 22 مارچ کو اس سے پہلی
موت کی تصدیق ہوئی تھی۔
گجرات میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 1851 ہوئی، 67 کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS