گجرات میں 150 مقامات پر چھاپے

0

احمد آباد:گجرات اے ٹی ایس نے جی ایس ٹی محکمہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سورت، احمد آباد، جام نگر، بھروچ اور بھاو نگر جیسے اضلاع میں 150 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشترکہ آپریشن میں ٹیکس چوری اور بین الاقوامی راستوں سے رقم کے لین دین کی چھان بین کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جمعہ کو گجرات جی ایس ٹی محکمہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن شروع کیا تاکہ سورت، احمد آباد، جام نگر، بھروچ اور بھاو نگر جیسے اضلاع میں ٹیکس چوری اور بین الاقوامی راستوں سے رقم کی منتقلی کی جانچ کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔ ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں چھاپوں نے ریاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS